حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی امام بارگاہ مہدی لکھنؤ میں عشرہ مجلس کا سلسلہ جاری ہے جس کو مولانا سید راہب حسن زیدی خطاب فرما رہے ہیں اس عشرہ مجالس کا موضوع دین اور دینی مسائل ہے۔
مولانا سید راہب حسن زیدی نے آج دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: دين کو سمجھنا ہے تو سیرت معصومین علیہم السلام پر عمل کرنا ہوگا اور ہر چیز تک پہچنے کا وسیلہ ہوتا ہے اسی طرح اپنے اعمال کو اللہ تک پہچانے کا وسیلہ آئمہ معصومین علیہم السلام ہیں۔
مولانا نے کہا: اللہ کی نعمت اتنی ہیں کہ اسے شمار نہیں کیا جا سکتا ہے اور اگر ہم اللہ کی تمام نعمتوں کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ہم سیرت معصومین علیہم السلام پر عمل کریں اور اللہ کے رسول نے جن جن اعمال کا حکم دیا ہے اس پر عمل کرو۔